2 دسمبر، 2024، 10:06 AM

شام میں تکفیریوں کی دہشت گردی، علاقائی ممالک کے درمیان رابطے

شام میں تکفیریوں کی دہشت گردی، علاقائی ممالک کے درمیان رابطے

شام میں تکفیری دہشت گردوں کے حملوں کے بعد علاقائی ممالک کے درمیان رابطے بڑھ گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ شام کے صوبے حلب اور ادلب میں دہشت گردوں کے حملوں کے بعد خطے کے ممالک درمیان رابطے بڑھ گئے ہیں۔

متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ عبداللہ بن زائد نے علاقائی ممالک کے ہم منصبوں سے رابطہ کرکے شام کے حالات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

انہوں نے مصر، عراق اور اردن کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ٹیلفونک گفتگو کے دوران شام میں دہشت گرد تکفیریوں کی سرگرمیوں اور حملوں پر تشویش کا اظہار کیا۔

دوسری جانب ترکی کے وزیرخارجہ ہاکان فیدان نے سعودی ہم منصب سے رابطہ کرکے شام کی صورتحال پر گفتگو کی ہے۔

امریکی وزیرخارجہ بلینکن نے بھی ترک وزیرخارجہ سے ٹیلفون پر رابطہ کرکے غزہ اور شام کے حالات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔

News ID 1928520

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha